6 جولائی، 2017، 3:42 PM
News ID: 3473885
T T
0 Persons
ایران،پاکستان کے درمیان ترجیحی معاہدے پر مذاکرات کا دوسرا دور جلد متوقع

اسلام آباد - ارنا - ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کا دوسرا دور 10 سے 12 جولائی تک اسلام آباد میں منعقد ہو گا.

ان مذاكرات كے انعقاد كا مقصد دوطرفہ تجارت كو بڑھانے كے طريقوں پر تبادلہ خيال كرنا ہے.

پاكستاني وزارت تجارت كے ايك سينئر ركن نے كہا ہے كہ ان مذاكرات ميں دوطرفہ تجارت كے حوالے سے فہرست اور آزاد تجارتي معاہدے كے متن كے حوالے سے جائزہ ليا جائے گا.

انہوں نے كہا كہ ايرناي وفد 10 جولائي كو اسلام آباد پہنچ جائے گا اور دونوں ممالك كے حكام 10 سے 12 جولائي تك آزاد تجارتي معاہدے كے حوالے سے مذاكراتي اجلاس ميں شركت كريں گے.

اس سے قبل گزشتہ اپريل كے مہينے ميں 20ويں مشتركہ وزرائے خارجہ كميشن كے اجلاس كے موقع پر ايران،پاكستان آزاد تجارتي معاہدے كے پہلے دور كا انعقاد كيا گيا تھا.

اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان نے سال 2021 تك باہمي تجارتي حجم كو 5 ارب ڈالر بڑھانے پر اتفاق كيا ہے اور جوہري معاہدے كے نفاذ كے بعد دونوں ممالك نے بينكنگ چينل كو بحال كرنے كے لئے معاہدے پر دستخط كئے ہيں.

271**